لازوال ڈیسک
جموں/رائے پور// چھتیس گڑھ کے دار الحکومت رائے پور میں 27 دسمبرسے شروع ہو نے والے سہ روزہ قومی قبائلی رقص میلہ (رشٹریہ آدیواسی نِرِتیہ مہوتسو) میں 25 ریاستوں کے ساتھ ہی چھ ملکوں کے تقریباً ڈیڑھ ہزار قبائلی آرٹ ثقافت کا مظاہرہ کریں گے ۔ادھرجموں وکشمیرسے امداد باہمی ، ریوینو اور امور قبائل کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ نے آج رائے پور چھتیس گڈھ میں قومی قبائلی رقص فیسٹول میں حصہ لینے کے لئے 34 قبائلی طلباء کے بیچ کو روانہ کیا۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس مہوتسو میں 39 قبائلی حصہ لینے والی ٹیمیں چار مختلف انواع میں 43 سے زیادہ مختلف اقسام کے رقص کا مظاہرہ کریں گے ۔ چار مختلف اقسام کے رقص میں پہلا انعامل پانچ لاکھ روپیے ، دوسرا انعام تین لاکھ روپیے ، تیسرا انعام دو لاکھ اور تشجیعی انعام 25 ہزار روپیے رکھا گیا ہے ۔ حصہ لینے والوں کی رہائش، کھانہ، آمد و رفت وغیرہ سے متعلق مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس مہوتسو میں ارونا چل پردیش، آسام، تریپورہ، منی پور، سکم، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، اترپردیش، بہار، مغربی بنگال، گجرات، مہاراشٹر، لداخ، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، تملناڈو، کیرلا، آندھرپردیش، تلنگانہ، اینڈمان نیکوبار، اڈیشہ، اور چھتیس گڑھ ریاست کے 39 قبائلی 43 سے زیادہ مختلف اقسام کے رقص کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہی کے ساتھ ہی چھ ملکوں یوگانڈا، مالدیپ، بنگلہ دیش، بیلارو، سری لنکا اور تھائی لینڈ سے آنے والے 54 حصہ دار غیر مقابلہ جاتی پروگرام میں رقص کا مظاہرہ کریں گے ۔ قومی قبائلی رقص میلہ چھتیس گڑھ ریاست میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے ۔ باہمی ، ریوینو اور امور قبائل کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ نے آج رائے پور چھتیس گڈھ میں قومی قبائلی رقص فیسٹول میں حصہ لینے کے لئے 34 قبائلی طلباء کے بیچ کو روانہ کیا۔ اِن طلباء کو جموںوکشمیر کے مختلف اضلاع سے منتخب کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر امور قبائل محمد سلیم ملک ، سیکرٹری جے اینڈ کے اے بی جی بی مختار احمد چودھری ، وارڈن جی اینڈ بی بوائز ہوسٹل جموں مشتاق احمد اس موقعہ پر موجود تھے۔امدادِ باہمی کے سیکرٹری نے طلباء کے ہمراہ جانے والے افسران پر زور دیا کہ و ہ دورے کے دوران طلباء کا خصوصی خیال رکھیں۔ان طلباء کی واپسی اِس مہینے کی 27؍ تاریخ کو ہوگی۔