لازوال ڈیسک
جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت اور سیاحت نوین کمار چودھری نے ان دونوں محکموں سے کہا کہ وہ اپنے اثاثوں کو مکمل طور سے بروئے کار لائیں ۔ان باتوں کا اظہار انہوں آج محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں ایم ڈی سیڈکو رویندر کمار ، ناظم سیاحت دیپکا کے شرما، ایڈیشنل سیکرٹر ی سیاحت گلزار احمد ڈار ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس مسرت الاسلام کے علاوہ کئی دیگر محکموں کے اعلیٰ افسروں نے بھی موجو د تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے ان محکموں کو ہدایت دی کہ وہ التوا میں پڑے تمام معاملات کو جلد از جلد حل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ سرگرمیوں میں معقولیت لانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیئے ۔نوین کمار چودھری نے صنعت و حرفت محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ حاصل کئے گئے اراضی کو اپنے حد اختیار میں لیں۔ انہوں نے جیالوجی اور مائیننگ محکمہ کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی کان کنی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کریں اور اس تعلق سے سپریم کورٹ کے وضع کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔