کمشنر سیکرٹری نے راجوری میں جل جیون مشن اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍کمشنر سیکرٹری آئی اینڈ ایف سی اجیت کمار ساہو نے آج یہاں افسروں کی ایک میٹنگ کے دورا ن جل جیون مشن کے ساتھ ساتھ راجوری ضلع میں پی ایچ ای او رآبپاشی و فلڈ کنٹرول پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈی سی راجوری محمد نذیر شیخ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے کئی دیگر افسران بھی موجو دتھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے پانی کی دستیابی اور مانگ کے حوالے سے جانکاری فراہم کی اور کہا کہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اِس موقعہ پر اے کے ساہو کو بتایا گیا کہ پی ایچ ای کی 61سکیمیں اس وقت زیر عمل ہے ۔علاوہ ازیں پی ایچ ای میکنیکل کے تحت التو ا میں پڑے پروجیکٹوں کی سکیم کے تحت 43سکیمیں عملا ئی جارہی ہیں۔ اُن میں سے تین کو مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ماندہ پر کام شدو مد سے جاری ہے۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ راجوری ضلع میں یہ مشن تین مرحلوں میں عملایا جائے گا اور جون 2020ء تک صد فیصد لوگوں کو نل کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری نے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے 15؍ مارچ 2020ء کی حد مقرر کی۔اُنہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت 2022 ء تک جموں وکشمیر میں ہر گھر تک پینے کا پانی نل کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔اُنہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کے کنکنشوں کے ساتھ آدھار سیڈنگ کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ اہداف کو مقررہ وقت کے اندر حاصل کیا جاسکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا