پرینکا 26 کولکھنؤ میں

0
0

احتجاج متأثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے امکانات
لکھنؤ؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 26 دسمبر بروز جمعرات کو لکھنؤ کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ کانگریس لیڈر صدف ظفر سمیت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے متأثرین سے ملاقات کریں گی۔صدف ظفر کو احتجاج میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔اتوار کو محترمہ واڈرا نے بجنور میں دو متأثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔تاہم اس ضمن میں ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یوپی کانگریس صدر اجے کمار للو نے صدف ظفر سے لکھنؤ ضلع جیل میں ملاقات کے بعد اس ضمن میں دہلی رپورٹ بھیجی ہے ۔لکھنؤ اپنے مختصر دورے کے درمیان محترمہ واڈرا پرانے شہر جاکر متأثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔کانگریس جنرل سکریٹری صدف ظفر سے ملنے لکھنؤ ضلع جیل بھی جائیں گی اور اس کے بعد ان کے بچوں سے ان کے گھر پر ملاقات کریں گی۔کانگریس ذرائع کے مطابق اتوار کو کانگریس لیڈر نے ضلع بجنور کے ناتھور علاقے کا دورہ کر کے مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کی ڈھاس بندھاتے ہوئے رنج وغم کا اظہار کیا تھا۔وہیں دوسری جانب لکھنؤ میں چیف جوڈیشیل کورٹ نے کانگریس لیڈر صدف ظفر کی ضمانت کی عرضی خارج کردیا۔صدف جمعرات سے جیل میں ہیں ان پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام ہے ۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سی جے ایم کورٹ سے ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے فورا بعد سیشن کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی گئی ہے جہاں اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج(4) معاملے کی سماعت منگل کو کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس رکن و سماجی کارکن صدف ظفر کو پولیس نے جمعرات کو گرفتار کرکے ان کی پٹائی بھی کی تھی۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعرات کو ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کو تشدد کے لئے اکسایا تھا۔لیکن ان کی گرفتاری سے قبل ان کے ذریعہ فیس بک پر ڈالی گئی ویڈیو کے مطابق تشدد کے درمیان شرپسند عناصرکے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنے پر وہ پولیس کی تنقید کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا