کوونداور مودی نے اسرائیلی لوگوں کو حنوکاہ تہوار کی مبارکباد دی

0
0

نئی دہلی؍؍صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو اسرائیل کے لوگوں کو حنوکاہ تہوار کی مبارکباد دی۔ مسٹر کووند نے کہا کہ یہ تہوار استرائیلی لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لائے ۔مسٹر مودی نے اس تہوار کا موازنہ دیوالی سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے ۔ مسٹر کووند نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘حنوکاہ روشنیوں کا تہوار اسرائیل کے سبھی لوگوں کے لئے ہے ۔یہ آپ کی زندگی میں خوشی لائے ۔میں اس تہوار کے موقع پر آپ سبھی کی خوشحال اور سکھ کی دعا کرتاہوں۔’’ مسٹرمودی نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘اسرائیل کے لوگوں کو حنوکاہ کی مبارکباد۔حنوکاہ اور دیوالی تہوار ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یکساں ثقافتی تعلقات کو ظاہرکرتے ہیں۔دونوں تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہیں۔’’ واضح رہے کہ اسرائیل کایہ اہم تہوار ہے اور یہ آٹھ دنوں تک چلتا ہے ۔مسٹر کووند نے اپنے ٹویٹ میں اسرائیل کے صدر روولن کو بھی ٹیگ کیا جبکہ مسٹر مودی نے اس پیغام کو ٹویٹر پر اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کو ٹیگ کیاہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا