یواین آئی
منیلا//فلپائن کے لگونا اور کوزون صوبے میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم نو افراد کی موت ہوگئی اور 130سے زیادہ بیمار ہوگئے ۔ مقامی افسروں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ لگونا صوبے میں ہفتے کے آخر میں سالگرہ اور کرسمس پارٹیوں کے دوران الگ الگ واقعات میں زہریلی شراب پینے سے کم ازکم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔منیلا کے ایک اسپتال میں 129لوگوں کو داخل کرایاگیا تھا جن میں سے سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ کیوزون صوبے کے کیڈے لاریا شہر کے ایک شہری کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر شراب پی کر گرگئی اور کوما میں چلے گئے ۔پولیس غیر قانونی شراب بنانے والوں کی شناخت کرنے کے لئے جانچ میں مصروف ہے ۔