ونے شرما
ادھمپور// ادھم پور تھانہ انچارج سنجیو گپتا نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر 40 دیسی شراب کے بیگ سمیت ایک نوجوان کو موقع پر پکڑ کر حراست میں لیا۔معلومات کے مطابق اھمپور تھانہ انچارج سنجیو گپتا کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ایک شخص دیسی شراب کی 40 تھیلیاں لے کر بس اڈڈے پر بس کا انتظار میں کھڑا ہے ۔وہیں تھانہ انچارج سنجیو گپتا ٹیم سمیت بس اڈے پر پہنچے اور وہاں شراب کی تھیلیاں تھیلے میں چھپا کر کھڑے نوجوان کی جانچ کی اور جانچ کے دوران مذکورہ نوجوان سے 40 دیسی شراب کے بیگ سمیت پکڑ کر حراست میں لے لیا گیا نوجوان کی شناخت امت کمار ولد سورج پرکاش رہائشی سروٹا، لاٹی کے طور پر ہوئی ہے وہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔