بارہمولہ؍؍ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے آج دوبی ون ٹنگمرگ میں ایک عوامی دربار کا انعقادکیا جس دوران متعدد وفود اورافراد نے اپنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔لوگوں نے اس موقعہ پر بجلی ،پانی ،صحت ،سڑ ک رابطوں،غذائی اجناس ،تعلیم اور دیگر شعبوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کے مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ جائزہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوںنے کئی ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی۔