طلعت پرویز نے ہنر مندی کورسوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا

0
0

نئی دہلی؍؍سیکریٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز نے صنعتو ں کے عین مطابق ہنرمندی کے کورسوں کو بڑھاوا دینے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ روزگار کے وسائل پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میںہنرمندافرادی قوت تیار کی جاسکے۔سیکریٹری موصوف آج یہاں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے تاکہ جموں وکشمیر میں اعلیٰ تعلیمی منظر نامے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے شراکت داروں کی نشاندہی کی جاسکے۔طلعت پرویز نے کہا کہ محکموں کو سکل ڈیولپمنٹ کورسوں کی طرف توجہ دینی چاہیے اوراس دوران ڈیجٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جانا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ صنعتوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا