سی اے اے ناقابل قبول ،ہم ہندوستان کی تقدیر بدلنا جانتے ہیں :مفتی اشفاق القادری

0
0

کہاہم پرامن قوم ہیں اور اسلام امن عالم کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے ،ہندوستان خواجہ کے قدموں کی خاک ہے
جموں سدرہ مین تنظیم علمائے اسلام کی جانب غریب نواز ولڈ پیس کانفرنس 8 طلبہ کی دستار بندی
اعجاز الحق بخاری

جموں ؍؍ہم ہندوستان کو بدلنا جانتے ہیں اسکی تقدیر ہم بدل سکتے ہیں خانقاہی نظام کو اتحاد کی ضرورت ہے ،اگر کلمے کی بنیاد پر ہمارے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے آخری دم پر ہماری زبانوں پر کلمہ جاری رہے گا یہ زبانیں کٹ تو سکتی ہیں لیکن ان سے کلمہ نہیں ہٹایا جاسکتا ۔ہندوستان کی تعمیر کو علماء نے اپنے خون سے سینچا ہے ہم مسلم قوم کی قیادت کرنا جانتے ہیں ہمیں ڈرانا دھمکانا بند کیا جائے آپ اگر کپڑوں کی بنیاد پر پہچان سکتے ہیں ہم ایسی قوم ہیں جنہوں ملکوں کی فتحیابی کے صرف اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا ہم اٹھارہ سال کے علی اکبر سے لیکر 55سال کے حسین کا نذرانہ دیکر معاف کرنا جانتے ہیں اگر ہمارا یہ گناہ ہے کہ ہم مسلمان ہیں تو مرتے دم تک مسلمان رہیں گے ملک میں آواز کو دبانے کی کوشش طلباء پر ظلم وبربریت ملک کے تعلیمی نظام کو متاثر کرنے کے لئے موجودہ حکومت ذمہ دار ہے ملک کو قانون سے چلایا جائے عوام امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھے ۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے قومی صدر مولانا مفتی اشفاق القادری نے تنظیم کے بینر تلے جموں میں منعقدہ غریب نواز ولڈ پیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہم پرامن قوم ہیں اور اسلام امن عالم کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے ،ہندوستان خواجہ کے قدموں کی خاک ہے۔ اس موقعہ پر اصلاح معاشرہ کے موضوع پر مولانا سید شباہت میاں قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبتوں کے دور کا آغاز کریں گھریلوں نفرتوں کو ختم کریں امام حسن نے کء بار زہر دینے والوں کو معاف کیاجب آپ کو زہر دیا گیا تھا ایسا زہر جس سے آپ کا کلیجہ مبارک گود میں آگیا تھا آپ نے پھر بھی معاف کردیا تھا آج ہمارے گھروں میں نفرتوں کا ماحول ہے لیکن یہ نفرت گھروں کو تباہی کی جانب لے جاتی ہے جہاں محبت کام کرتی ہے وہاں کوء بھی تعویز کام نہیں کرسکتا ہے حسد نیکیوں کو کھاجاتا ہے لیکن آج ہمارا معاشرہ اسی جانب بڑھ رہا ہے جب ہم بنیادی سطح پر اپنی اصلاح کرلیں گے تبھی ہم قومی اور عالمی سطح پر کامیاب ہوسکتے ہیں نسلی منافرت بھید بھاؤ کو دنیا سے اسلام نے ختم کیا لیکن آج ہم اسکو بڑھاواہ دے رہے ہیں جو ہماری پستی کی اہم وجہ ہے ہمارے معاشرے میں عورت کی عزت گھروں میں کی جانے چاہیے کہی بھی عورت پر ظلم نہیں ہونا چاہئے ۔پروگرام کے آخر میں مولانا لیاقت نعیمی نے مدرسہ الجامعہ الاسلامیہ سے فارغ ہونے والے حفاظ و قرآن کو مبارکباد دی اور آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے ریاستی صدر مولانا سخی خان راٹھور نے شرکاء اور علماء کا شکریہ ادا کیا کانفرنس کی نظامت ہندوستان کے منفرد مقام کے حامل نقیب مولانا آصف رضا سیفی نے کی کانفر نس میں مولانا سید عبد الوصی میاں ممبئی مولانا فاروق نعیمی امام جامع مسجد ریلوے جموں ،مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی ،مولانا ذاکر نقشبندی ،مولانا مظفر قادری ،جماعت اہلسنت کے نامور علماء عوام نے خاصی تعداد میں شرکت کی آخر میں ملک اور ریاست کے لئے رقت آمیز دعائیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا