مسلمان اپنے مکانات پر ترنگا لہرائیں

0
0

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد میں جلسہ،اسد الدین اویسی کا خطاب
یواین آئی

حیدرآباد؍؍بیرسٹر اسدالدن اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآبادنے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتوار سے اپنے مکانات پر ترنگا لہرائیں۔مجلس کے ہیڈکوارٹر دارالسلام حیدرآباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کل شب منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج درج کرنے والے ہر شہری بالخصوص مسلمانوں سے گزارش ہے کہ 22 دسمبر سے اپنے مکان کی چھت پر قومی پرچم لہرائیں تاکہ اس سے بی جے پی حکومت کو سی اے اے کے خلاف ہندوستانی مسلمانوں کا پیغام بھیجا جاسکے ۔صدر مجلس نے کہاکہ موجودہ حالات کا یہ تقاضہ ہے کہ ہم بلالحاظ مذہب و ملت اپنا احتجاج درج کروائیں اس کیلئے باضابطہ پولیس سے اجازت حاصل کی جائے ۔اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ کہیں پُرتشدد واقعات پیش نہ آئیں اور لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں بڑی تعداد میں میں غیر مسلم براداران وطن نے اس ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج درج کروایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ احتجاج جمہوری حق ہے ،اس حق کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط ضروری ہے کیونکہ بعض شرپسند عناصر احتجاج میں شامل ہوکر اس کو سبوتاج کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس غیر ضروری جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گھس کر طلبہ پر ظلم کرتے ہوئے مارپیٹ کی۔اس جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس جلسہ کا اہتمام یونائٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی حیدرآباد نے کیا تھا۔مختلف مسالک و مکاتب سے تعلق رکھنے والے علما، مشائخ، معززین،دانشوروں،سیاسی لیڈروں نے بھی اس جلسہ سے خطاب کیاجنہوں نے واضح کیاکہ این آر سی اور سی اے بی جیسے ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔اس سلسلہ میں ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔ہمارے جذبات اور احساسات سے مرکزی حکومت کو واقف کروایاجائے گا اور قومی سطح پر تحریک شروع کی جائے گی۔اس جلسہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبات عائشہ اورلدیدہ فرزانہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا