نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پندرہ دن کے لئے کالاکوٹ میں بھیجنے پر چاردنوں سے تمام سیاسی وسماجی پارٹیوں کے لوگوںنے نیشنل کانفرنس کے ضلع جنرل سیکریٹری الحاج چوھدری محمد شفیع کی قیادت میں احتجاج جاری رکھا جس کے چلتے ہوئے چوتھے روز کل چار بجے تقریر کے دوران اچانک صحت خراب ہوئی جس کی وجہ سے عوام کوٹرنکہ پریشان ہوگئی۔اس ضمن میں ڈاکٹروں اور انتظامیہ نے چوھدری محمد شفیع کو آرام کرنے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے کہا مجھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واپس کوٹرنکہ چاہئے صحت کی کوفکر نہیں ۔اسی سلسلہ میں ریاستی وزیر چوھدری ذوالفقارعلی نے بذریعہ فون چوھدری محمد شفیع سے بات کی اور کہا کہ صرف دس دن کےلئے احتجاج ختم کیا جائے حکومت کوٹرنکہ کا مسئلہ حل کرنے میں لگی ہے ۔