عوام تک اپنی خدمات کی بہتر اور پُر آسائش رسائی کے جتن جاری
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍عوام تک اپنی خدمات کی بہتر اور پُر آسائش رسائی کے واسطے جموں و کشمیر بینک کی جانب سے آج کپوارہ ضلع میں اشی پورہ لنگیٹ برانچ ایک نو تجدید عمارت میں منتقل کی گئی ۔ برانچ کی نئی عمارت کا افتتاح زونل ہیڈ کشمیر نارتھ امتیاز احمد بٹ نے کیا جنکے ہمراہ کلسٹر ہیڈ کپوارہ بشیر احمد، علاقے کے کئی معزز گاہک و تاجراں سمیت بینک کے کئی دیگر افسراں بھی موجود تھے۔نئی اور جدید سہولیات سے لیس عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے زونل ہیڈ نے کہا کہ جے کے بینک شاخوں میں صفائی ،شفافیت اور جدیدت لاناہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ہمارے گاہکوں کو کسی قسم کے تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اشی پورہ لنگیٹ کی شاخ اب جدید طرز تعمیر والی عمارت میں کام کرے گی جس سے ہمارے گاہکوں کوکافی راحت میسر ہوگی ۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کو مختلف بینکنگ سروسز سے بھر پور مستفید ہونے کی تلقین کی۔ مقامی لوگوں نے اپنے اظہار تشکر میںکہا کہ یہ جے کے بینک انتظامیہ کی قابلیت اور دور اندیشی کا نتیجہ ہے کہ وہ اپنی شاخوں کی کمی بیشیوں اور عوامی ضرورتوں کو بہت جلد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر کا خاص طور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لنگیٹ جیسے دور دراز علاقے میں جدید سہولیات سے لیس عمارت کیلئے حامی بھردی جس سے اشی پورہ برانچ کے کاروبار میں یقینی طور اضافہ ہوگا۔