لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک تقریب کے دوران جل جیون مشن،ہر گھر نل سے جل‘‘ کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر محکمہ صحت عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر نے ضلع میں پینے کے پانی کی مانگ اور ایسے کنبوں کی فہرست کے بارے میں جانکاری دی جو اب تک پانی سے محروم ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ جل جیون مشن کا مقصد تمام کنبوں کو پینے کے پانی کی سہولیت فراہم کرنا ہے۔انہوںنے محکمہ صحت عامہ کو پی ایچ ای سکیموں کی عمل آوری کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے پر زوردیا۔