ڈی سی شوپیان نے 1464کروڑ روپے نبارڈ کریڈٹ پلان کواجرأ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے آج آئندہ سال کے نبارڈ کریڈٹ پلان پر تیار کئے گئے ایک کتابچے کی رسم رونمائی انجام دی۔ڈپٹی کمشنر نے زراعت اور باغبانی شعبوں میںمزید فروغ کو یقینی بنانے کے لئے بنک آفیسران واہلکاران کولگن وتندہی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے لیڈڈسٹرکٹ منیجر کو ہدایت دی کہ وہ نبارڈ کریڈٹ پلان سے متعلق اس دستاویز کو ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان کے تحت محکمہ جاتی اہداف تیار کرنے کے لئے استعمال کریں۔لیڈڈسٹرکٹ منیجر نے ضلع کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات دیں۔ستمبر کے آخر تک تمام بنکوں کا کُل کریڈٹ آئوٹ سٹینڈنگ 1338.35کروڑ روپے ہے ۔جب کہ جمع شدہ رقم 932.06کروڑ روپے ہے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر نے مالی سال 2019-20ء کے دوران ایکشن کریڈ ٹ پلان کی حصولیابیوں کو یقینی بنانے کیلئے 73.38فیصد حصہ ادا کیا۔تفصیلات دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ منیجر نبارڈ نے کہا کہ نبارڈ نے سال 2020-21ء کے لئے ترجیحاتی سیکٹر میں 1464کروڑ روپے کا کریڈٹ منصوبہ تیار کیا ہے۔ڈی ایل آر سی /ڈی سی سی میٹنگ ڈی سی شوپیان چودھری محمد یاسین کی صدارت میں ضلع ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس آرہامہ شوپیان میں منعقد کی گئیں جس میں مختلف بنکوں اورمحکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا