لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر 25؍ دسمبر 2019ء کو منتخب شدہ اِمتحانی مراکز پر نیٹ / آئی آئی ٹی / جے ای ای / جے کے سی ای ٹی کے لئے سپر ففٹی مفت کوچنگ میں داخلے کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کا اِنعقاد کررہا ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ نے وادی کے تمام اضلاع میں دس مراکز نوٹیفائی کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ مراکز جی ایچ ایس ایس اننت ناگ ، بی ایچ ایس ایس بانڈی پورہ ،بی ایچ ایس ایس بڈگام ، بی ایچ ایس ایس بارہمولہ ، بی ایچ ایس ایس گاندربل ، جی ایچ ایس ایس کولگام ، بی ایچ ایس ایس کپواڑہ ، بی ایچ ایس ایس پلوامہ، جی ایچ ایس ایس شوپیان او رایس پی ایچ ایس ایس سر ی نگر میں قائم کئے گئے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی میٹنگ بی سی بی کا امتحان صبح 11بجے سے 12بج کر 40منٹ تک جبکہ دوسری میٹنگ پی سی ایم 2بجے سے 4بجے تک منعقد ہوگی۔طلاب سے کہا گیا ہے کہ وہ ایڈ مٹ کارڈ ، پین، پنسل ،اریزر اپنے ساتھ رکھیں۔قوانین کے مطابق کل 70سوالات کا جواب دینا ہوگا ۔ ہر ایک سوال کے لئے ایک ایک نمبر ہوگا او رکوئی نگیٹیو مارکنگ نہیں ہوگی۔اُمید واروں سے کہا گیا ہے کہ موبائیل فون اور دیگر الیکٹرانک سازو سامان اِمتحانی مراکز میں ساتھ نہ لائیں۔دریں اَثنا ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک نے تمام چیف ایجوکیشن اَفسروں سے کہا کہ وہ سکریننگ ٹیسٹ کے اَحسن اِنعقاد کے لئے ہر طرح کے اقدامات کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِمتحانات کے دوران طلاب کو کسی قسم کی دِقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑنا چاہیئے۔