مذکورہ شخص نے جذبہ انسانیت کے تحت166بار خون کا عطیہ دیا
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍انسانی حقوق کی تنظیم نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ سو شل جسٹس نے وادی کے ایک شخص کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا، مذکورہ شخص نے جذبہ انسانیت کے تحت رضاکارانہ طور پر آج تک اپنے جسم سے166بار خون کا عطیہ دیا ہے۔ وا دی کے کئی ادبی تنظیموں اور صحافت سے وابستہ افراد نے نامور سوشل ورکر کو ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس دوران وادی کے معروف ادیب شاعر قلمکار عبدالرحمان فدا نے مذکورہ شخص کو بہترین سوشل ورکر قرار دیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازنے پر مبارک باد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق جموں میںنیشنل ہیومن رائٹس اینڈ سو شل جسٹس کی تقریب پر وادی کے ایک معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی جو ضلع پلوامہ کے سینگھوں نا ربل علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ، کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا اس حوالے سے جموں میں نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ سو شل جسٹس کی جانب سے ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں اس تنظیم کے ایڈوائزر واجد عبدالاحد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ سو شل جسٹس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایم آئی زر گر، چیف سیکریٹری للتGhy کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقعے پر نیشنل ہیومن رائٹس سو شل جسٹس نے سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا اور انہیں گرین آرم لقب دیا گیا۔ اس موقعے پر مقررین نے غمگین مجید ناربلی کے جذبے کو بے حد سراہایا گیا اور انہیں ایک بہترین سو شل ورکر قرار دیا گیا۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق اس موقعے پر ایوارڈ حاصل کرنے والے غمگین مجید نار بلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بچپن سے ہی خون عطیہ کے طور پر دیتے آئے ہیں اور اس دوران کسی بھی قسم کی کمزوری محسوس نہیں کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے خون دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے تمام اسپتالوں میں ہر بار خون کی ضرورت رہتی ہے۔ اس لئے نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ عطیہ کے طور پر خون دینے کیلئے آگے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو خون کی طرف مائل کرنے کیلئے کالجوں اور سکولوں میں ایورنس دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ زند گی کے آخری دم تک خون کا عطیہ دیتے رہیں گے۔ ا دھر پلوامہ کے سو شل ورکر غمگین مید ناربلی کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازنے پر وادی کے کئی ادبی ، سماجی اور صحافتی انجمنوں نے مبارک باد پیش کی ۔ اس دوران وادی کے معروف ادیب قلمکار و شاعر عبدالرحمن فدا نے غمگین مجید نار بلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غمگین مجیدناربلی ایک بہترین سو شل ورکر ہے انہوں نے نہ صرف پلوامہ بلکہ ریاستی سطح پر بھی خون کے کیمپس منعقد کئے۔ ادھر سہارا کشمیر کے مدیراعلیٰ جا وید کشمیری اور اخباری نامہ نگارا تنہا ایاز نے بھی غمگین مجید نار بلی کو انکی دل عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔ نمائندے کے مطابق وادی کے کئی ادبی تنظیموں جن میں نو ادبی کارواں پلوامہ، اے آر آزاد فائونڈیشن اور ڈسڑکٹ کلچرل سو سائٹی پلوامہ نے مذکورہ شخص کو ایوارڈ سے نوازنے پر مبارکباد دی ہے۔