بائیں بازو کی پارٹیوں کا این آر سی ، شہریت ترمیمی ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍بائیں بازو کی پارٹیوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق ملک بھر میں ہورہے احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک ہوئی 18 لوگوں کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) پولٹ نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ شمال مشرقی کے باہر کی دس ریاستوں کے وزیر اعلی پہلے ہی اپنے یہاں این آر کے نفاذ کی مخالفت کر چکے ہیں اور دیگر بہت سی ریاستیں اسی راہ پر چلنے کے لئے تیار ہیں۔بائیں بازوں کی پارٹیوں نے مظاہرین سے پرامن طور پر احتجاج کرنے کی اپیل کی لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر پرامن احتجاج کرنے والوں کو روکا گیا ہے اور مظاہرین کے خلاف پولیس نے طاقت کا بیجا استعمال کیا۔ پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس کی یہ کارروائی قابل مذمت ہے۔ پولٹ بیورو نے لوگوں سے تشدد پھیلانے والے عناصر کے بہکاوے نہ آنے کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت جانب سے تھوپی جانے والی کسی بھی من مانی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا