’پیسے نکلوائے لیکن بینک کے اندر ہی غائب‘ بینک انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی مہیا کرنے کو تیار نہیں:پروین اختر

0
0

ناظم علی خان
مینڈھر//مینڈھر کے چھترال علاقہ سے تعلق رکھنے و الی ایک خاتون کے سٹیٹ بنک آف انڈیا میں پچاس ہزار روپے غائب ہو گئے پروین اختر نامی ایک خاتون کا الزام ہے کہ میں نے بنک سے پیسے نکلوانے کے بعد میز پر رکھ کر پرس کھول رہی تھی کے میرے پیسے غائب ہو گئے جس کے فوراً بعد میں نے بنک والوں کو اطلاع دی لیکن انھوں نے لا پرواہی برتی ان کا کہنا تھا کہ جب بنک میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں جس کے باوجود بنک والے جان بوجھ کر لاپرواہی کر رہے ہیں ۔ان کیمروں کی مدد فراہم کرنے کو تیاسر نہیں اور میرے پیسے غائب ہو گئے ہیں ۔اسی سلسلہ میں پروین اختر زوجہ طفیل حسین نے تھانہ پولیس مینڈھر جا کر شکائت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے انھیں یقین دلایا کہ کاروائی ہو گی۔اس کا کہنا تھا کہ بنک میں جا کر کیمرے چیک کئے جائیں اگر کیمرے بند ہیں تو پھر صاف ظاہر ہے کہ بنک کے آفیسران ملوث ہیں۔پولیس نے یقین دلایا کہ کاروائی ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا