محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کے منڈی دورے سے عوام ناخوش

0
0

عملہ کے علاوہ کسی نہیں کی گئی بات سیول سوسائیٹی منڈی ؛یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں عبدالاحد بھٹ
ریاض ملک

منڈی؍؍ محکمہ صحت کے ڈائیرکٹر منڈی سب ضلع ہسپتال منڈی کا دوراکرکے وہاں پر عملہ سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائیل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سرپنچ منڈی مبشر بانڈے نے جب اپنے مسائیل کو ڈائیرکٹر ہلتھ کے سامنے اجاگر کیا مگر اس پر بھی کوئی دھیان نہیں دیاگیا۔ اس دورے کو دیکھتے ہوے عام لوگوں اور سیول سوسائیٹی منڈی کے کارکنان نے اس دورے سے سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ سیول سوسائیٹی منڈی کے چیر مین غلام عباس نے نہایت افسوس کے ساتھ کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروس صبح صبح یہاں تشریف لائیں ہم چاہتے تھے کہ سیول سوسائیٹی اور دیگر سیاسی لوگ ہیں وہ ہسپتال کے مسائل کے بارے میں بات کرتے اور اپنے معاملات ان ساتھ اٹھاتے لیکن وہ یہاں آئیں اور ناشتہ کرکے واپس چلی گئی۔ان کے علاوہ عبدالاحد بھٹ نے کہا یہاں ڈائریکٹرصاحبہ آئیں اور آدھے گھنٹہ میں عملہ کے ساتھ بات چیت کرکے یہ کہا کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ سب ضلع ہسپتال منڈی میں نہ ہی فزیشن نہ سرجن ودیگر مسائیل اورایکسرے مشین وغیرہ کا براحال ہے۔ نئی عمارت کی تعمیر میں درپیش مشکلات کے بارے غوروحوض کرناتھا لیکن ڈائیرکٹر ہیلتھنے کسی کے ساتھ ملنے کی زحمت نہیں کی صرف عملہ کے ساتھ ملیں اور انہیں کی تعریف کرکے چلی گئی جوکہ افسوس کی بات ہے۔یہاں سیول سوسائیٹی کے کوگ ہیں عوامی نمائیندگان ہیں اور سیاسی شخصیات بھی ہیں ان کو نذر انداز کرنا افسوس ناک ہے۔ان کے علاوہ شبیر احمد نے کہا کہ ہم لوگ دوردراز سے اپنے مسائیل لیکر یہاں پہنچے لیکن یہاں ڈائریکٹرہیلتھ نے صرف عملہ کے ساتھ ہی ملاقات کی عوامی مسائیل نہیں سنے صرف عملہ کے ساتھ ناشتہ کرکے تعریف کرتی ہوئی چلی گئی۔انہوں نے کہا اس وقت پوری تحصیل منڈی میں محکمہ صحت کے مراکز کا بْراحال ہے۔ یہاں اگر کسی بھی مریض کو لایاجاتاہے تو صرف بنیادی معمولی علاج ومعالجہ کے بعد پونچھ ریفر کردیاجاتاہے لیکن جبکہ سب ضلع ہسپتال ہوتے ہوئے یہ ایک نہائیت افسوس ناک امر ہے۔انہوں نے نہائیت دکھ کے ساتھ کہا جب بھی کوئی علی عہددار یہاں آتاہے۔اس سے عوامی مسائیل کو سننے کے لئے عوام سے ملنے نہیں دیاجاتاہے جبکہ سرکاری خزانوں سے لاکھوں کا صرفہ ان کے دوراپر ہوتاہے لیکن دورا عوامی مسائیل کو سننے کی خاطر نہیں بلکہ سیر بن کررہ جاتاہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا