ناظم علی خان
مینڈھر// مینڈھر کے جگال علاقہ میں سوموار کی صبح کو ایک شخص نے پانی کے معاملہ کو لے کر مینڈھر کالابن سڑک کو گاڑیوں کی آمدروفت کے لئے بند کر کے محکمہ پی ایچ کے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران ایک گھنٹہ سے زائد عرصہ تک چلے احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او مینڈھر محمد امین چوہدری فوری طور پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کے بعد احتجاجی کنبہ کو یقین دلایا کہ آپ کو جلد پانی سپلائی کیا جائے گا لہذا آپ اپنا احتجاج ختم کریں اس دوران بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کے دوران بری طرح متاثر ہوئے جبکہ امتحان دے رہے بچوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایس ایچ او مینڈھر کی فوری کاروائی کے بعد احتجاج کو ختم کیا گیا جس کے بعد اسکولی بچے امتحان دینے کے لئے اپنے یسینٹروں میں پہنچے اس موقعہ پر محکمہ پی ایچ ای کے اعلی ملازمین اور متعلقہ وزیر کے خلاف احتجاجی کنبہ نے زوردار نعرے بازی کی اور کہا کہ ملازم جان بوجھ کر مجھے پانی سپلائی نہیں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار محکمہ کے اعلی آفیسران سے کہا کہ ہمیں پانی سپلائی کیا جائے لیکن ہماری کسی نے نہ سنی جس کے بعد ہمیں مجبور ہو کر احتجاج کرنا پڑا۔اس دوران محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران نے بھی انھیں یقین دلایا کہ آپ کو پانی سپلائی کیا جائے گا۔