نئی دہلی، 19 دسمبر (یواین آئی) شہریت قانون کے خلاف دہلی کے کئی علاقوں میں احتجاج و مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے جمعرات کو كئی میٹرو اسٹیشن بندکردیئے گئے ۔
میٹرو انتظامیہ نے دہلی پولیس کی مشاورت کے بعد احتیاط کے طور پر ان اسٹیشنوں کو بند کیا ہے۔
جامعہ نگر علاقے کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کے علاوہ اوکھلا وہار، جسولا وہار میٹرو اسٹیشن کو بند کیا گیا ہے. منیركا کے علاوہ وسنت وہار میٹرو اسٹیشن بھی بند ہے۔