ایم او ایم اے وظائف کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍سماجی بہبود محکمہ نے کسی بھی سرکاری و نجی یونیورسٹی ، ادارے ، کالج ، سکول میں زیر تعلیم جموں وکشمیر کے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلاب کے لئے آن لائن وظائف کی درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینز وظائف کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 17؍ جنوری 2020ء مقرر کی گئی ہے۔فسٹ لیول ( اِنسٹی چیوٹ )ویر ی فکیشن( ایل ۔I) ، پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینز سکالرشپ سکیموں کے درخواست 3؍ فروری 2020ء تک جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ سکینڈ لیول ( ڈسٹرکٹ / سٹیٹ / منسٹری ) ویری فکیشن ( ایل ۔II) ، پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینز سکالر شپ سکیموں کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 17؍ فروری 2020ء مقرر ہے۔پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینز سکالر شپ کے لئے آن لائین درخواستیں کامن نیشنل سکالر شپ پورٹل کے ذریعے سے وصول کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا