بی ڈی سی چیئرپرسنز کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر میں حال ہی میں منتخب کئے گئے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسنز کے لئے جموں میں منعقدہ دو روزہ تربیتی کیمپ آج بعد دوپہر اختتام پذیر ہوا۔دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ کی جانب سے منعقد کئے گئے اِس کیمپ کا مقصد متعلقین کواُن کی ذمہ داریوںکے بارے میں جانکاری دینا تھا۔شرکأ کو گرام پنچایتوں کے قواعد و ضوابط، قوانین اور حقوق کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اِس کیمپ میں شرکأ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ماہرین نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کی مدد سے لیکچر دئیے۔ این آئی آر ڈی اینڈ پی آر حیدر آباد کے سینئر کنسلٹنٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر سینٹر فار پنچایتی راج محمد تقی الدین اور پرتیونسا پاٹھک،ڈائریکٹر سوشل آڈِٹ جار کھنڈ گرجیت سنگھ ،سرپنچ چنا گرداس پور پنتھا دیپ سنگھ ، سرپنچ منی رام پھالیدارا سکم ٹوپڈا بھوٹیا او ردیگر کئی شخصیات نے اِس پروگرام میں شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے کندھوں پر عوامی خدمت کی نازک ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں یہ ذمہ داری دیانتداری کے ساتھ نبھانی چاہیئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا