پی ڈی پی ورکران کی منڈی ڈاک بنگلو میں میٹنگ

0
0

ریاض ملک

منڈی ؍؍ منڈی ڈاک بنگلو میں پی ڈی پی ورکران کی ایک اہم میٹنگ زیر صدرات سابقہ ایم ایل اے شاہ محمد تانترے منعقد ہوئی جس میں منڈی کے مختلف علاقوں سے پارٹی کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر گزشتہ دنوں کئی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعاکی گئی جن میں عارف حسین ملک، حاجی غلام محمد تانترے، محمد اسحاق نائیک ،عبدالصمد میر ،غلامحی الدین تانترے وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے سرحدوں پر پاکستان کی گولہ باری سے جن لوگوں کی جانوں کا زیاں ہوایازخمی ہوئے،اور ان کی مال وجائیداد کا نقصان ہواہے ۔اس کا معقول معاوضہ فراہم کئے جانے کی حکومت سے مانگ کی گئی اور جو لوگ سڑک حادثات میں جان بحق ہوئے ہیں۔ انہیں بھی معقول معاوضہ فراہم کرنے کی مانگ کرتے ہوے انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ ایسے سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ٹھوس اقدام اٹھائے۔ اس کے علاوہ 23 دسمبر 2019 کو ڈاک بنگلو پونچھ میں پارٹی ورکران کی میٹنگ کے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔جس میں میٹنگ کی رو سے تمام عوامی مسائیل کو حکومت کے ساتھ اٹھانے کے بارے میں جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا