واشنگٹن؍؍ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم بورس جانسن نے دو طرفہ ایشوز کو لے کر فون پر بات چیت کی وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔ وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جڈ جیرے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے کئی ایشوز پراپنے عزائم دہرائے اور امریکہ برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر جانسن کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد بھی دی۔ قابل ذکر ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے جمعہ کو آئے انتخابات کے نتائج میں واضح اکثریت حاصل کی تھی۔