جے کے بینک ہیلتھ پُلس اسکیم کی رسم رونمائی

0
0

تندرست سماج کی تعمیرکے واسطے بینک قابل تعریف رول نبھا رہا ہے: فائنانشل کمشنرصحت و طبی تعلیم، اٹل ڈلو
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍طبی شعبے سے منسلک کاروباریوں اورصحت عامہ سے تعلق رکھنے پیشہ ور افراد کی مالی ضرورتوں کی بھرپائی کیلئے جموں و کشمیر بینک نے آج ایک منفرد لون اسکیم "جے کے بینک ہیلتھ پُلس” لانچ کی۔قرضے کی اس اسکیم کی رسم اجراء جموں و کشمیر سرکار میں صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو(آئی اے ایس) نے بینک کے زونل آفس جموں سینٹرل وَن میںانجام دی ۔ اسکیم کو لانچ کرنے کے موقع پر فائنانشل کمشنر کے ساتھ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبربھی موجود تھے۔ تقریب پر میڈیکل شعبے سے وابستہ کئی تاجر، سرکار اور جموں و کشمیر بینک کے کئی اعلیٰ افسراں اور گاہک موجود تھے۔ جے کے بینک کی اس نئی اسکیم کے حوالے سے ایک پاور پوائنٹ پریزینٹیشن بھی دکھائی گئی جس میں یہ دکھایا گیا کہ اسکیم کے تحت طبی تشخیصی مراکز جیسے پیتھالوجی لیباریٹری، ای سی جی، ایکس رے، ڈینٹل کلینک، ڈائلسس وغیرہ کیلئے ساز و سامان کی خریداری کے واسطے مختلف طرز کے قرضے وا گزار کئے جا سکتے ہیں۔ لوگوں کی سماج و معاشی ترقی میں جے کے بینک کے رول کو سراہتے ہوئے فائنانشل کمشنر نے کہا کہ صحت کی حفاظت کے تئیں لوگوں کا رجحان تیزی سے بدل رہا ہے لہٰذا اس سیکٹر میں ایک عمدہ پیش رفت کی جا سکتی ہے اور مختلف زمروں میں خاص طور قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جاسکتی ہے اورا س ضمن میں نیز ایک تندرست سماج کی تعمیر میں بینک ایک اہم رول نبھا سکتا ہے ۔ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم جس "جے کے بینک ہیلتھ پُلس” پروڈکٹ کو سامنے لا رہے ہیں اُس سے میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد جدید طرز کا ساز و سامان آسان لوازمات کے ساتھ خرید سکتے ہیں اور ہمیں جموں ، کشمیر اور لداخ خطوں میں طبی شعبے کی جدید ترقی اور ضرورتوں کا پورا احساس ہے جن سے یہاں نہ صرف علاج و معالجے کی بہتر سہولیات بہم رکھی جاسکتی ہیں بلکہ روزگار کے کئی وسائل بھی پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ اس اسکیم کے ذریعے ہم پیشہ ور ڈاکٹروں، طبی مراکز اور ٹیسٹ و جانچ مراکز کیلئے درکار مالی ضرورتوں کی بھر پائی کر رہے ہیں تاکہ اس خطے میں صحت عامہ کی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔ چیئرمین نے کہا کہ میں پُر امید ہوں کہ خواہش مند لوگ آگے آکر اس اسکیم سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے نہ صرف انکی ذاتی زندگیوں میں مالی خوشحالی آئے گی بلکہ جموں و کشمیر اور لداخ خطوں میں بھی صحت عامہ ترویج پائے گا۔ چیئرمین نے یہ یقین دہانی بھی دلائی کہ بینک اس اسکیم کے خدوخال کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر نے کیلئے ورکشاپ بھی منعقد کرائے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا