اسلام آباد، 17 دسمبر (یواین آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد نظریات کو کبھی بھی ملک پر غلبہ حاصل نہیں ہونے دیں گے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مسٹر خان نے آرمی پبلک اسکول میں قتل عام کی پانچویں برسی پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے ’دقیانوسی خیالات‘ کے ساتھ کبھی بھی ملک کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے قتل عام میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کے خون نے تمام قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی، تشدد اور نفرت کے خلاف لوگوں کو متحد کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران اپنی جان گنوانے والے مسلح فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے جوانوں کی بھی تعریف کی