جموں جامع مسجد ریلوے میں عرس پیران پیر

0
0

ذہنی شفافیت کے لیے صوفی ازم وقت کی اہم ضرورت :مولانافاروق نعیمی

اعجاز الحق بخاری

جموں ؍؍ اولیاء کے دروں پر جانے سے خدا کی قربت بڑھتی ہے اولیاء کرام کی محبت دلی صفائی کے لئے بے حد ضروری ہے ،اولیاء کرام نے اپنی عبادات کے ذریعہ رب سے قربت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ اولیاء کو بے پناہ مقام دیا ہے اور اسی مقام کی وجہ سے آج حضرت پیران پیر گیارہوں والی سرکار محی الدین عبد القادر جیلانی کی بابرکت ذات بغداد کی سرزمین پر اپنی قبر مبارک میں محو استراحت ہے لیکن آپ کے عرس کے موقعہ پر پوری دنیا میں آپ کو یاد کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار اہلسنت سے متحرک اور صوفی عالم دین حضرت مولانا فاروق حسین نعیمی امام و جامع مسجد ریلوے جموںنے یہاں منعقدہ عرس غوث اعظم کی تقریب سے کیا ۔انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا غوث پاک کی گیارہویں جس نے بھی دی اسکی بگڑی بنتی چلی گئی۔ انہوں نے کہا آج لوگ کہتے ہیں بے راہ روی ہے گھروں میں برکت نہیں لیکن اسکی کوئی خاص وجہ نہیں بلکہ دین و سنت اور اولیاء کرام سے دوری ہے ۔اولیاء کرام کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کائنات کی راہنائیاں بڑھا رہا ہے ہمیں صوفی ازم اور اولیاء کی زندگیوں کا مطالعہ کرکے آج کے معاشرے کی اس طرز پر تعمیر کرنی چاہئے ۔مولانا نعیمی نے کہا آج ملک کے حالات ہمارے حق میں بہتر نہیں ہیں لیکن ملک کی حکمران جماعت کو یاد رکھنا چاہئے نہ کوء رہا ہے نہ کوئی رہے گا یہ ملک امن اور محبت سے چلتا ہے ۔اس میں نفرت کا ایجنڈا چلانے سے یہ جل جائے گا ۔آج پورے میں ملک میں بدامنی کی لہر پھیل رہی ہے جسکے لئے واضح ذمہ دار حکمران جماعت ہے ۔این آر سی اور سی اے اے کی بات کرنے والوں کو بے روزگاری و بھوک مری سے نجات کی بات کرنی چاہئے لیکن ایسا وہ کیوں کریں انہوں کو عوام نے اپنا قیمتی مینڈیٹ جو دیا ہے اب وہ جو چاہے کریں ۔انہوں نے کہا اس کا واضح حل بھی صوفی ازم کی پیروی ہے ۔اس موقعہ پر مولانا مفتی شکیل احمد ثقافی نے غوث پاک محدثین کی نظر میں پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ مولانا ولایت حسین مصباحی اور دیگر طلباء مدارس بھی شریک محفل تھے ۔اس سے قبل یہاں ایک ختم غوثیہ کا اہتمام کیا گیا محفل کا اختتام دعا و صلوہ سے ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا