ریاض ملک
منڈی ؍؍منڈی تحصیل سے قریب چار کلومیٹر کی دوری پر واقع اعظم آباد کے لوگوں نے محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی کو لیکر تحصیل کمپلیکس کے سامنے نعرے بازی کی ۔ان کا کہناتھاکہ اعظم آباد میں بجلی کی تاریں سبز درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئیں ہیں اور پچھلے کئی دنوں سے بجلی ٹرانفارمر خراب پڑاہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامناہے۔ سوبھاگیہ سکیم یادین دیال سکیم غرض کوئی بھی سکیم کارگر نہیں اور ٹرانسفارمر گزشتہ کئی دنوں سے جل گیاہے۔کئی بار محکمہ بجلی کے جے ای او آے ای ای سے گزارشات کی گئی لیکن ان کے کان پرجوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں کو بجلی کی ناقص کارکردگی کو دور کرنے کی مانگ کی ہے۔بجلی کی ان باتوں کا اظہار ممبر پنچائیت اعظم آباد رضوان احمد نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کیا جبکہ اصل وجہ یہ ہے کہ بجلی کی ناقص کاکردگی کا ذمہ دار محکمہ بجلی ہی نہیں بلکہ عوام بھی برابر کی شریک ہے کیوں کہ بعض جگہوں پر بجلی کانام ونشان نہیں یاخستہ حالی کاشکار ہے اور کچھ جگہوں پر بڑے پیمانے پر ہیٹر بائیلر وغیرہ کا استعمال ہورہاہے۔اس حوالے سے محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر سے بات کی گئی تو ان کا صاف الفاظ میں کہناتھاکہ اس وقت سردیاں بڑھ چکی ہیں اور لوگ بڑے پیمانے پر ہیٹر بائیلر روم ہیٹر وغیرہ کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں – جس کی وجہ سے جگہ جگہ سے بجلی ٹرانسفارمر جلنے کی ہر روز شکایات موصول ہوتی ہیں- لیکن اس میں اگر عوام محکمہ کا ساتھ نہیں دے گی تو محکمہ اکیلے کچھ بھی نہیں کرپائے گا-انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوے ہیٹر بائیلر اور روم ہیٹر وغیرہ کے استعمال کو کم کریں بلکہ بالکل ہی کم کریں – تب جاکر بجلی کا نظام درست ہوسکتاہے