سی اے اے کے خلاف عرضیاں کی سماعت آج

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت 18 دسمبر کو کرے گا ۔ عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کَپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے معاملے کا خصوصی ذکر چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ کے سامنے کیا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ بدھ (18 دسمبر) کو معاملوں کی سماعت کریں گے ۔اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں کل 13 عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جن میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی، کانگریس کے رکن پارلیمان جے رام رمیش اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئیترا شامل ہیں ۔ مختلف تنظیموں نے شہریت ترمیمی قانون کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے عرضیاں دائر کی ہیں ۔ ان تمام عرضیوں میں کہا گیا ہے کہ شہریت قانون میں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور حقوق مساوات سمیت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا