آمر سرکار طلباء کی آواز’ دبانا چاہتی ‘ ہے: پرینکا

0
0

نئی دہلی، 16 دسمبر ( یواین آئی) کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے حکومت پر آمرانہ طریقہ اپنا کر طلباء کی آواز دبانے کا الزام عائد کیا اور کہا ہے کہ یونیوورسٹیوں میں گھس کر پولیس طلباء کو تشد د کا نشانہ بنا رہی ہے۔مسز واڈرا نے پیر کو ٹویٹ میں کہا’’ملک کی یونیورسٹیوں میں گھس گھس کر طلبا ء کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جس وقت حکومت کو آگے بڑھ کر لوگوں کی بات سننی چاہئے، اس وقت بی جے پی حکومت شمال مشرق ، اتر پردیش اور دہلی میں طلباء اور صحافیوں پر طاقت کے ذریعے اپنی موجودگی درج کرا رہی ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگو کی بات نہیں سننے کا الزام عائد کیا اور اسے بزدلانہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا’’یہ سرکار بزدل ہے ۔ وہ عوام کی آواز سے ڈرتی ہے ‘‘۔مسز واڈرا نے کہا’’اس ملک کے نوجوانوں کے حوصلے اور ان کی ہمت کو اپنی کھوکھلی آمریت سے دبانا چاہتی ہے ۔ یہ ہندوستانی نوجوان ہیں، سن لیجئے مودی جی، یہ دبےگا نہیں، اس کی آواز آپ کو آج نہیں تو کل سننی ہی پڑے گی‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا