شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج کا سلسلہ جاری

0
0

حیدرآباد؍شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شہر حیدرآباد میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔جماعت اسلامی کی جانب سے دھرناچوک،اندراپارک پر دھرنادیاگیا۔اس دھرنے میں سماجی کارکنوں،مذہبی اسکالرس،مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قانون کو واپس لیا جائے اور ملک بھرمیں این آر سی پر عمل کو روکا جائے ۔اسی دوران جامع مسجد دارالشفا میں آج بعد نماز فجر دعائے قنوت نازلہ کا اہتمام کیاگیا۔مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و رکن مسلم پرسنل لابورڈ نے اس دعا کی نگرانی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا