انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھے خاموش بیٹھی ہے: فاروق انقلابی
عمر لون
کوٹرنکہ ؍؍ کوٹرنکہ کے متعدد علاقہ جات اور بدھل شہر تین روز سے اندھیرے میں ڈوبا ہے تفصیلات کیمطابق جمعہ کو برف باری اور بارش جب شروع ہوء تو محکمہ بجلی نے عوام کو اندھیرے میں چھوڑ کر بجلی کو غیر اعلانیہ طور پر کاٹ دیا جس کے بعد اتوار شام دیر تک بدھل. گھبر. کیول. سموٹ. ترگائیں. درمن پھلنی. لڑکتی کراگ. دراج .موڑہ .کلر جمولہ کھاہ وغیرہ میں مکمل طور پر بجلی بند ہے سرپنچ صوفی عالم دین. سرپنچ محمد فاروق انقلابی. سرپنچ عبدالقیوم. سرپنچ نزیر حسین نے محکمہ بجلی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بڑی دکھ کی بات ہے کہ آج تین روز سے بجلی بند ہے اور انتظامیہ کو کوء ٹس سے مس نہیں بوسیدہ تاروں اور کھمبوں کو مرمت کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا بجلی کا نظم ونسق تباہ وبرباد ہو گیا اور گورنر انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھے خاموش بیٹھی ہے