حضرت سید یعقوب ساحب سونہ وارؒ کا عرس

0
0

 

آستان عالیہ پر دن بھر روح پرور مجالس کا انعقاد

جے کے این ایس

سرینگر؍؍حضرت سید یعقوب صاحبؒ سونہ وار کا سالانہ عرس مبارک تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا،جس کے دوران درودو اذکار اور نعت خوانی کی مجالس کا اہتمام بھی ہوا۔جے کے این ایس کے مطابق عرس مبارک حضرت میر سید یعقوب صاحب سونہ وارؒ کے سلسلے میں اتوار کو ان کی زیارت گاہ میں روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا۔وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں عقیدت مندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس سلسلے میں رات بھر آستان عالیہ حضرت سید یعقوب صاحبؒ سونہ وار میں شب بیداری کا اہتمام ہوا،جس کے دوران مقرین نے اسلام کے آفاقی پیغام کے علاوہ حضرت سید یعقوب ؒ کی سوانح حیات ر رشنی ڈالی روحانی مجالس کے دوران رقعت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے،جبکہ حاضرین اللہ تعالی کی بارگاہ میں گڑ گڑا کر دوعائیں مانگ رہیں تھے۔دن بھر بھی آستان عالیہ پر ختمات المعظمات،دورود و اذکار،قران خوانی اور منقعبت شریف کی مجالس کا بھی اہتمام ہوا،جس کے دوران زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے آستان عالیہ پر حاضری دی،اور روح پرور مجالس میں شرکت کی۔ آستان عالیہ پر اتوار کو عقیدت مندوں کی بھیڑکی رہی،جن میں خواتین عقیدمند بھی شامل ہیں۔مقرین نے دن بھر مجالس میں اسلام کے آفاقی پیغام پر روشنی دالتے ہوئیے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اسی میں تمام لوگوں کی فلاح و بہبودی کا راز مضمر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا