تلنگانہ کی گورنر کی محافظ،خاتون گارڈس

0
0

حیدرآباد؍؍سفاری میں ملبوس خاتون گارڈس، تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کی سیکوریٹی پر مامورکی گئی ہیں۔شہر اور اضلاع کے دورے کے دوران یہ گارڈس ان کی محافظ ہیں۔انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ سے ان کا تعلق ہے ۔انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ وزیراعلی اور گورنر کو سیکوریٹی فراہم کرتا ہے ۔گورنر کی سیکوریٹی کے لئے درکار خاتون اسٹاف کو ذہن میں رکھتے ہوئے انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ کے عہدیداروں نے پولیس کے محکمہ سے اس خاص مقصد کے لئے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ میں ان خاتون سیکوریٹی اہلکاروں کو مقرر کرنے کے لئے رہنمایانہ خطوط وہی ہیں جن پر محکمہ کے مرد ملازمین کے سلسلہ میں عمل کیاجاتا ہے ۔جہاں تک ان خاتون محافظوں کو تربیت کا تعلق ہے ،انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ کی ان خاتون محافظوں کے لئے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ان کو یہ سکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہجوم پر قابو پایاجائے ۔کس طرح ہنگامی صورتحال میں تحفظ کیاجائے ،غیر سماجی عناصر کی پہچان کس طرح کی جائے ۔اہم شخصیات کے دورہ کے موقع پر ان کی سرگرمیاں کیاں ہونی چاہئے ، اس کی بھی ان کو تربیت دی گئی ہے ۔شفٹ کی بنیاد پرگورنر کو سیکوریٹی فراہم کی جارہی ہے ۔انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ کی ایک سینئر عہدیدار ان کی سیکوریٹی پر نظر رکھی ہوئی ہیں۔گورنر کے اضلاع کے دورے ،شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر ان کی روانگی، عوام سے ملاقات کے موقع پر سفاری میں ملبوس یہی سیکوریٹی اہلکار ہجوم پر کنٹرول اور سیکوریٹی کے دیگر انتظامات انجام دے رہی ہیں۔سفاری پہنی خاتون سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سادہ لباس میں بھی سیکوریٹی اہلکار موجود ہوتی ہیں جو ہجوم میں گھل مل جاتی ہیں اور مناسب اقدامات کرتے ہوئے سیکوریٹی پرنظر رکھتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا