حیدرآباد؍؍باورچی خانہ کی اہم شئے پیاز کی آسمان کو چھوتی قیمت نے ہر کسی کو پریشان کردیا ہے ۔پیاز کے لئے لوگ قطار میں ٹہرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔پیاز اب قیمتی ہوگئی ہے اور اب اس کی چوری بھی ہونے لگی ہے ۔ایسا ہی ایک واقعہ شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں 20کیلو پیاز کی چوری ہوگئی۔شہر کے دومل گوڑہ علاقہ کے جیوتی نگر میں ایک شخص نے 20کیلوپیاز کی چوری کی۔اس نے یہ چوری سبزی کی دکان سے کی۔اس کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔دکان مالکان نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ سونے اور چاندی کی طرز پر پیاز کے لئے بھی سیکوریٹی میں اضافہ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔