مودی نے عوام کا کوئی خواب پورا نہیں کیا:منموہن

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سابق وزیراعظم اور کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چھ سال قبل ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے جو وعدے کیے تھے انھیں پورا نہیں کیا۔انہوں نے ہفتے کے روز یہاں رام لیلا میدان میں کانگریس کی ‘بھارت بچاؤ ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے 2024 تک ملک کی معیشت کو پانچ کھرب ڈالر کی بنانے کے ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے اور ہر سال دو کروڑ افراد کے لیے روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے وعدے کیے تھے لیکن یہ وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور ملک کے عوام کو محض گمراہ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ عوام کو مودی حکومت سے گمراہ ہونے کے بجائے انھیں حقیقت کا آئینہ دکھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا،‘ اس کے لیے آج ضرورت ہے کہ آپ لوگ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک کو ہمہ جہت فروغ اور ترقی دی جاسکے ’۔سابق وزیر اعظم نے کہا مسٹر مودی نے ملک کے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے تھے اور ان کے خوابوں کا کیا ہوا ؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی اس ریلی میں جو جذبہ نظر آرہا ہے ؛ وہ ملک کو نیا رخ دے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا