الیکشن کارڈوں کی عدم فراہمی سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کارڈوں کی عدم فراہمی سے انہیں گوناگوں مشکلات درپیش ہیں اور ان کے کئی اہم امورعرصہ دراز سے مسلسل التوا میں پڑے ہوئے ہیں۔سری نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ایک گروپ نے یو این آئی اردو کے ساتھ الیکشن کارڈوں کی عدم فراہمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ‘ہمیں نئے الیکشن کارڈ نہیں مل رہے ہیں، روزانہ بنیادوں پر متعلقہ محکموں کی خاک چھاننا پڑتی ہے’۔شہریوں کے اس گروپ کے مطابق متعلقہ محکمے نے ٹھیکے داروں کے حق میں واجب الادا رقومات ادا نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کارڈ بھی فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر جب یو این آئی اردو نے چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار سے اس معاملے پر بات کی تو انہوں نے پلو جھاڑتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کی طرف رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ایک شہری نے کہا کہ الیکشن کارڈ فراہم نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘الیکشن کارڑ فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کئی اہم امور التوا میں پڑے ہوئے ہیں، مجھے کسی اہم کام کے لئے الیکشن کارڈ کی اشد ضرورت ہے لیکن متعلقہ محکمہ کی سرد مہری سے میرا کام بھی سرد خانے میں پڑا ہوا ہے’۔ موصوف شہری نے کہا کہ متعلقہ حکام کبھی انٹرنیٹ کی معطلی کا بہانہ تو کھبی پرنٹنگ مٹیریل کی عدم دستیابی کا بہانہ بناتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو برس قبل الیکشن کارڈ کے لئے فارم بھرنے والے بھی ابھی تک کارڑوں سے محروم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا