مرکزی مجلس شوری ٰ کشتواڑ کا اشتیاق ڈار کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

0
0

مشتاق احمد دیو
کشتواڑ//اشتیاق احمد ڈار نامی جس نوجوان کا نو مارچ دیر شام گولی ؛لگا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس میں ملوث شخص یا اشخاص کی تلاش مختلف زاویوں پر کام کرتے کشتواڑ پولیس حکام مستعدی سے مصروف ہیں ۔ادھر مرکزی مجلس شوری کے چئیرمین و امام جامع مسجد کشتواڑ مولانا فاروق حسین کچلو نے پولیس و ضلع حکام کو تین ایام کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سُرعت سے کام لے کر قاتل کو گرفت میں لیں تاکہ وہ قتل ناحق کی سزا بُھگتے ۔لیت و لعل کی صورت میں عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ادھر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بلا تفریق مذہب وملت مرحوم کے لواحقین کے تعزیت ظاہر کرنے کی خاطر ان کی رہائیش گاہ پہ جاتے رہے۔ان میں سابق وزیر سجاد احمد کچلوایم ایل سی بھی شامل ہیں ۔بشیر احمدکمل سابق صدر میونسپل کمیٹی کشتواڑ نے ماسٹر غلام رسول ڈارکے ساتھ ذاتی تعزییت ظاہر کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا