وادی میں تازہ برفباری

0
0

 

صوبائی کمشنر نے شہر کا تفصیلی دورہ کیا:برف ہٹانے کے کام کا کیا معائینہ
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍وادی میںتازہ برفباری کے بعد صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج شہر کا تفصیلی دورہ کیااوربرف ہٹانے کے کام کے علاوہ لازمی خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال ،ایڈیشنل کمشنر کشمیر،چیف انجینئر ان ایم ای ڈی،آر اینڈ بی،بی ڈی ڈی و پی ایچ ای ،کمشنر ایس ایم سی ،ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز ،پرنسپل جی ایم سی،ایس ایس پی ٹریفک،جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اورخوراک،امو رصارفین عوامی تقسیم کاری کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی صوبائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کے ہمراہ جہانگیر چوک ،بڈشاہ چوک،ایم اے روڈ،ٹی آر سی کراسنگ،چرچ لین،سونہ وار،شیروانی روڈ،پولوویو،ریگل چوک ،لالچوک،امیراکدل،ہری سنگھ ہائی سٹریٹ،نیو سیکریٹریٹ روڈ اور بتہ مالو کے علاوہ دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جہا ں انہوںنے برف ہٹانے کے کام کے علاوہ لازمی اشیأ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔انہوںنے میکنیکل انجینئرینگ محکمے کو اہم عوامی مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں پر سے فوری طور برف ہٹانے اورنشیبی علاقوں میںجمع شدہ پانی کی نکاسی کے لئے فوری طور اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو پینے کے پانی،بجلی،راشن اوردیگر اشیأ خوردنی کی بلا خلل دستیابی کو یقینی بنانے پر زوردیا۔بعد میں صوبائی کمشنر نے سونہ وار میں جی بی پنتھ ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوںنے مریضوں کے لئے گرمی کی سہولیات کاجائزہ لیا۔انہوںنے ہسپتال میں ادویات کے علاوہ دیگر سہولیات کی دستیابی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔صوبائی کمشنر نے ہسپتال میں دستیابی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا