موجودہ حکومت نے لوگوں کی شکایات کو دورہ کرنے کے لئے ایک منظم طریقہ وضع کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کارکے ۔ کے ۔ شرما نے آج عوام کی طرف سے پیش کئے جارہے عوامی شکایات کو معیاد بند طریقے پر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے مشکلات دور کئے جاسکیں۔اِن باتوں کا اِظہار مشیر موصوف نے کنونشن سینٹر جموں میں ایک عوامی دربار شکایتی کیمپ میں موجود لوگوں کی ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر لگ بھگ 40وَفود اور 55اَفراد موجود تھے۔ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں مشیر موصوف نے کئی شکایتوں کا بروقت ازالہ کیااور متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ وہ وَفود کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جلد از جلد ازالہ کریں۔مشیر موصوف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لوگوں کی شکایات کو دورہ کرنے کے لئے ایک منظم طریقہ وضع کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختلف بہبودی کے پروگراموں کے عمل آوری میں تیزی لانے اور شکایات کو دُور کرنے کے اقدامات کریں۔اِن وفود میں جے کے ای ڈی آئی کے کنٹریکچول ملازمین، مختلف کالجوں کے لوکل فنڈ ملازمین ، ایگرو سوٹالوجی میں کام کر رہے کیجول لیبر ،کے جی وی بی اساتذہ او رلیکچرر جو مختلف کالجوں اور پالی تکنیکوں میں کام کر رہے ہیں، این سی ایل پی اساتذہ، کارپٹ مشن کے تحت کام کر رہے ماسٹر کرافٹس مین شامل ہیں۔انجینئرنگ گریجویٹ ایسو سی ایشن کے جے کے سٹیٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے بھی اپنے محکمہ سے متعلق مطالبات پیش کئے۔کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے علاقے میں ڈگری کالج قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈنگی وچی رفیع آباد سول سوسائٹی ، درگانگر ویلفیئر کمیٹی ، آل جے کے یوٹی ایسو سی اسٹیڈی این سی سی آفیسرس ، مہرین کٹھوعہ کے سرپنچوں کا ایک وفد بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوا۔کے کے شرما نے تمام وفود اور افراد کے شکایات و مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کرنے کے اقدامات کرے گی۔