راجوری قصبہ کی اندرونی سڑکوں کی خستہ حالت،کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے

0
0

پولیس لائن تا ملک مارکیٹ اور آئی ٹی آئی تا نیو بس اڈہ تک سڑکوں میں صرف کھڈے
عمرارشدملک

راجوری :قصبہ راجوری جو کہ ضلع کا صدر ہیڈکواٹر کی حیثیت رکھتا ہے لیکن صدر ہیڈکواٹر کی حالت کا عالم یہ ہے کہ اگر کوئی مہمان راجوری آئے تو اس کو ایسا محسوس ہوگا کہ یہ 1970کا قصبہ ہے کیونکہ راجوری قصبہ کی اندرونی سڑکوں کی حالت خستہ حال ہے اور گزشتہ دو سالوں سے تو قصبہ کی سڑکوں کی مرامت تک نہیں کی گئی ۔وہیںقصبہ کے دونوں بس اڈئے کی بات کرئے تو یہاں مقامی دوکانداروں نے درجنوں بار انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا تاکہ انتظامیہ کی نیند ختم ہو اور وہ ان دونوں بس اڈئے میں تارکول بچھانے کا کام شروع کرئے لیکن ابھی تک دونوں بس اڈئے یوں کے توں ہیں ۔وہیں پولیس لائن راجوری تا ملک مارکیٹ سڑک اور آئی ٹی آئی تا نیو بس آڈئے تک کی سڑک کی حالت سے تو یہ اندازا لگتا ہے کہ ان دونوں سڑکوں پر آج تک محکمہ نے کام ہی نہیں کیا کیونکہ ان دونوں سڑکوں پر انسانوں کا چلنا تو دور کی بات ہے گاڑیاں بھی مشکل سے چلتی ہیں ۔ان دنوں سڑکوں پر دو پرائیویٹ اسکول ،گوجر بکروال ہوسٹل،آئی ٹی آئی ،محکمہ دیہی ترقی کے دفاتر، دیگر سرکاری دفاتر اور تقریباً 800کی آبادی بھی اس محلہ میں آباد ہے لیکن ہزاروں بار نیوز کرنے کے بعد بھی ضلع انتظامیہ یا پھر محکمہ پی ڈبلیوڈی کی نیند نہیں کھولی اور اگر ایسا ہی رہا تو کبھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے کیونکہ بارشوں میں ان دونوں سڑکوں پر گاڑی کے حادثے کے امکان پیدا ہوجاتے ہیں ۔مقامی لوگوں اور تاجروں نے ضلع میں تعینات نئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمدنظیر شیخ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دونوں سڑکوں کو فوری مرامت کرنے کے ہدایت جاری کرئے اور قصبہ کے دونوں بس اڈٗوں پر تار کول بچھانے کے کام کو بھی شروع کروائے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا