نالیاں بند نکاسی کا کوئی راستہ نہیں،بجلی کٹوتی سے لوگوں کی پریشانی میں آضافہ
عمرارشدملک
راجوری : خطہ پیر پنچال کے دونوں اضلاع راجوری اور پونچھ میں پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں مسلادھار بارش سے سردی میں آضافہ ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں بھی آضافہ ہوگیا اور وہیں سرکاری انتظامات کی بھی پول کھول گئی کیونکہ ایک طرف خطہ سردی کی لپیٹ میں تو دوسری طرف بارشوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے عام لوگوں کو چلنے پھیرنے میں بھی پریشانی ہورہی ہے ۔میونسپل قصبہ پونچھ،سرنکوٹ ،راجوری ،نوشہرہ،سندربنی،تھنہ منڈی اور کالاکوٹ کے ساتھ ساتھ دیہی قصبہ مینڈھر میں بھی بارشوں کا پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل کیونکہ نالیاں بند ہونے سے نکاسی کا کوئی راستہ نہیں جبکہ دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے بارشوں کے شروع ہونے سے قبل ہی تمام محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت دی تھی لیکن محکمہ میونسپلٹی پونچھ اور راجوری اور بی ڈی او دفتر مینڈھر نے انتظامیہ کی ہدایت کو صرف سنا کسی نے بھی اس پر عمل نہیں کیا ۔اس کے علاوہ محکمہ بجلی کی بات کی جائے تو وہ بھی کسی سے کم نہیں بارش کا ایک قطرہ زمین پر پڑتے ہی محکمہ بجلی بند کر دیتا ہے اور گزشتہ ایک ماہ سے خطہ پیر پنچال کے دونوں اضلاع راجوری اور پونچھ میں دن میں پچاس بار بجلی بند ہوتی ہے اور بارش کے دوران تو دن بھر بجلی غائب ہوجاتی ہے اور جب بھی بجلی کے کسی سینئر آفیسر سے بات کرتے ہیں تو صرف ایک ہی جواب ملتا ہے کہ لوڈ زیادہ ہونے سے بجلی کٹ ہوجاتی ہے ۔راجوری اور پونچھ کی عوام نے لفٹینٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی نظام کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرئے اور میونسپلٹیوں میں بھی بہتری لائے ۔