آرٹیکل 370:اناکشی کی عرضی کو سپریم کورٹ نے نمٹا یا
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی بیشتر شقوں کو منسوخ کئے جانے کے بعد وہاں بچوں کو حراست میں رکھنے سے متعلق عرضی کو جمعہ کے روز نمٹا دیا۔جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے عرضی گزار اناکشی گنگولی کی عرضی کو اس وقت نمٹادیا جب ہائی کورٹ کے چار ججوں کی اس سلسلے میں پیش رپورٹ میں بچوں کی حراست کی بات سے انکار کیا گیا۔بینچ نے ہائی کورٹ کے ججوں کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح ر ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چار ججوں نے ریاست کی مختلف جیلوں کا دورہ کر کے بینچ کے سامنے رپورٹ سونپی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے’’ریاست میں بچوں کو حراست میں رکھنے کا الزام غلط ہے ‘‘۔