پی ڈی پی بی جے پی اتحاد کی طرف سے پیدا دلدل سے جموں کشمیر کو باہر نکالنے پر این سی کا اہم کردار : شاہین کہا ریاست مشکل وقت سے گزر رہی ہے ، نوجوانوں حضرات آگئے آئے اسمبلی حلقہ بانہال کے چکن واہ میں سجاد شاہین کا نوجوانوں کے کنونیشن سے خطاب

0
0

لازوال ڈیسک
بانہال //نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر اورضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے اپنے ایک بیان میںریاست میں موجودہ پی ڈی اور بی جے پی مخلوط سرکارکو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں ریاستی لوگوں کی جانب سے موجودہ مخلوط سرکارکو ہر محاز پر ناکام بتایا، اسی سلسلہ میں سجاد نے یہاں بانہال اسمبلی حلقہ انتخاب کے چکن واہ میں پارٹی یوتھ ونگ کی جانب سے منعقدہ ایک کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو تبدیلی کے لئے آگئے آنے کو کہا اور انہوں نے کہا کہ ریاست ایک بہت ہی مشکل وقت سے گزر رہی ہے ۔ اس حوالے سے انہوں نے ریاست میں نوجوانوں کی طاقت اور کردار پر اپنے خیالات میں واضح کیا کہ لوگوں کے درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے یہ نواجوان ہی ہیں جو جن کا ایک ضروری اور قیمتی کرادر ہے ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر انہوں نے ریاست موجودہ مخلوط سرکار کی عوام مخالف پالیسیوں پر بھی سوالیہ نشان اُٹھائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست میں دیگر حالات پر بھی اپنے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا ، انہوں نے کہاریاست میں مسلسل خونی وار کی ذمہ دار واحد پی ڈی پی ہے۔ علاوہ ازیں ضلع صدر نے کٹھوعہ آصفہ معاملہ پر بھی موجودہ سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ اور ریاست میں چل رہی فرقہ وارنہ اور زات پات کی سیاست کے خلاف لڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو آگئے آنے کو کہا ۔ یہ تبھی ممکن ہو سکتا ہے جب نوجوان بڑے پیمانے پر آگئے آئیں گئے ، اور ان ہی کے ذریعہ ریاست میں سیاسی تبدیلی لائی سکتی ہے ۔علاوہ ازیں اس موقع پر بڑی تعداد میں نے نوجوانوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی جن میں الطاف احسین ، سوہیل بلال ، بلال احمد درابو، شمش الدین سوہیل ، طارق احمد سوہیل ، غلام نبی کانڈے ، بشارت بلال درابو ، ناصر یوصف درابو ، جاوید کوکا ، سمیر درابو ، رفیق بھورو ، نظیر احمد ، زاہد خان ، منظور احمد ، عبدالرشید خان ، وغیرہ اور کئی نوجوانون نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا