سلمان خان پیپسی کے لئے کیمپین کریں گے

0
0

ممبئی؍؍مشہور اداکار سلمان خان پیپسی کے لئے کیمپین کرنے جارہے ہیں۔سلمان خان کافی وقت کے بعدکولا اسپیس میں پروموشن کے لئے واپسی کرنے والے ہیں۔تھمس اپ کا پروموشن کرنے کے بعد اب وہ پیپسی کا پروموشن کرتے نظر آئیں گے ۔بتایا جارہا ہے کہ پیپسیکو کے ساتھ سلمان کی دو سال کی ڈیل ہوئی ہے جس کے لئے انہیں 15کروڑ روپے دئے جائیں گے ۔بتایا جارہا ہے کہ سال 2020 میں پیپسی سلمان خان کے ساتھ مل کر 360ڈگری کیمپین چلانے والی ہے ۔سلمان خان ان دنوں فلم دبنگ 3 کے پروموشن میں مصروف ہیں۔یہ فلم 20دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا