جمشید پور، (یو این آئی ) دوسرے ہاف میں میدان پر قدم رکھنے والے اساک وینملساوما کے ذریعے آخری منٹ میں کئے گئے گول کی مدد سے میزبان جمشید پور ایف سی نے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں اپنے گھر میں اپنا جیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔جمشید پور ایف سی نے پیر کو یہاں جے آرڈي ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میدان پر کھیلے گئے لیگ کے اپنے ساتویں میچ میں دو بار کی چمپئن چینین ایف سی کو 1-1 سے ڈرا پر روک دیا۔ چینین نے 26 ویں منٹ میں نے ریجسک والسکس کے گول کی مدد سے 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن جمشید پور نے 89 ویں منٹ میں اساک وینملساوما کے گول کے دم پر مقابلہ 1-1 سے ڈرا کرا دیا۔ جمشید پور کو سات میچوں میں تیسری بار ڈرا کھیلنا پڑا ہے اور اب اس کے 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ جمشید پور گھر میں گزشتہ پانچ میچوں سے غیر مفتوح چل رہی ہے ۔وہیں، اپنے موجودہ کوچ ووین کیلے کی رہنمائی میں پہلا میچ کھیل رہی چینین کو سات میچوں میں تیسرا ڈرا کھیلنا پڑا ہے ۔ چینین چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے