سرحدی پنچائت مندھار میں مفت میڈکل ویٹنری و شیپ کیمپ کا انعقاد

0
0

علاقہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
تنویرپونچھی

پونچھ ؍؍سرحدی علاقہ پنچائت مندھار میں یک روزہ طبی کیمپ منعقد کیا گیا جسمیں محکمہ انیمل ہسبنڈری محکمہ ہیلتھ و محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے شرکت کی اور مفت ادویات بھی تقسیم کیں اس موقعہ پر سرحدی آبادی نے کثرت سے شرکت کی اور اپنا طبی معائنہ کرایا اور مفت ادویات بھی حاصل کیں نیز اپنے مال مویشی اور بھیڑ بکریوں کے لئے بھی ادویات حاصل کیں سرکار اور متعلقہ محکمہ جات کے اس قدم کی سرحدی لوگوں نے تعریف کی اور ان تمام محکموں کے ضلع آفیسروں کا شکریہ بھی ادا کیا نیز اس موقعہ پر علاقہ کی عوام نے محترم اصغر ساموں پرنسیپل سیکریٹری محکمہ انیمل ہسبنڈری کا اور چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کا بطور خاص شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ کی وجہ سے اس سرحدی علاقے میں فسٹ ایڈ سینٹر کھولا گیا جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو بہت راحت ملی ہے نائب سرپنچ پنچائت مندھار نے ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو چیف میڈیکل آفیسر پونچھ چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر پونچھ و چیف شیپ ہسبنڈری پونچھ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ کی وجہ سے اس کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا علاقہ کے لوگوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اس طرح سے کیمپ منعقد کئے جائیں گے تاکہ عوام کو مزید سہولت میسر ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا