لازوال ڈیسک
جموں؍؍باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرموکے ساتھ ملاقات کی۔پروفیسر مسرت نے یونیورسٹی میں جاری تدریسی او رتحقیقی سرگرمیوں کے علاوہ غیر تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی۔اُنہوں نے یونیورسٹی کے انتظامی شعبے کے کام کاج کے بارے میں ایل جی کو تفصیلات دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور اس ادارے کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔